Loading
بہنوئی کو قتل کرنے والے سالے اور شریک جرم اس کے بھتیجے کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گڑھی شاہو کے علاقے میں شہری محمد اقبال کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گڑھی شاہو شمس تبریز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو موقع واردات ہی سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں طالب حسین اور اس کا حقیقی بھتیجا مظہر شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے معمولی لڑائی جھگڑےکی بنا پر محمد اقبال کو قتل کر دیا تھا۔ مقتول محمد اقبال ملزم طالب حسین کا بہنوئی تھا۔ ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ افسران کا کہنا ہے کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل