Monday, February 03, 2025
 

امریکی فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارے میں تصادم؛ ہلاک ہونے والی خاتون ملٹری آفیسر کون ہیں ؟

 



امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ملٹری ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارہ تصادم میں ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اہلکار بھی شامل ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون، ملٹری آرمی ایوی ایشن آفیسر 28 سالہ ربیکا لوباچ تھیں جو2019 سے فوج سے منسلک تھیں۔ ربیکا بولاچ کا تعلق شمالی کیرولینا کے شہر ڈرہم سے تھا اور انھوں نے  آرمی کمنڈیشن میڈل، آرمی اچیومنٹ میڈل، نیشنل ڈیفنس سروس میڈل اور آرمی سروس ربن سمیت متعدد اعزازات حاصل کیے تھے۔ ہلاک ہونے والی خاتون ملٹری آفیسر نے وائٹ ہاؤس کے فوجی سماجی معاون کے طور پر بھی سرکاری کاموں میں بھی رضاکارانہ مدد کی تھی۔ ربیکا لوباچ کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھی اہلکاروں نے کہا کہ یہ بہت بڑا نقصان ہے وہ انسان دوست اور ایک ماہر پائلٹ تھیں۔ یاد رہے کہ ریگن ایئرپورٹ پر طیارے سے ٹکرانے پر ہلاک ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر دو اہلکاروں کی شناخت اسٹاف سارجنٹ 28 سالہ ریان آسٹن اوہارا اور چیف وارنٹ آفیسر 39 سالہ اینڈریو لائیڈ ایوز کے ناموں سے ہوئی۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار تمام 64 افراد بھی دریا میں گر کر ہلاک ہوگئے تھے۔ اس طرح مجموعی ہلاکتیں 67 تھیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل