Monday, February 03, 2025
 

ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوال نامے کے اجراء کی درخواست شٹل کاک بن گئی

 



ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوال نامے کے اجراء کی درخواست شٹل کاک بن گئی، ریگولر بینچ نے آئینی بینچ کو پٹیشن بھیجی مگر آئینی بینچ نے سماعت سے انکار کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوالنامے کے اجراء کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ روسٹر  تبدیل ہونے کے بعد ججز  تبدیل ہوئے، درخواست دوسرے ریگولر بینچ میں منتقل ہوگئی۔ ریگولر بینچ نے ایک گھنٹہ سننے کے بعد درخواست آئینی بینچ میں منتقل کردی۔ آئینی بینچ نے چند منٹ کی سماعت کے بعد سننے سے انکار کردیا۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ یہ پالیسی کے خلاف درخواست ہے یہ ریگولر بینچ میں لگائیں۔ درخواست گزار نے موقف دیا کہ میری آپ سے ریکویسٹ ہے کہ آپ اس درخواست کو سن لیں، یہ طالب علموں کے مستقبل کا معاملہ ہے۔آئینی بینچ نے وکیل کے اصرار پر سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ درخواست گزار کو ریلیف سکھر آئی بی اے اور سندھ ٹیسٹنگ سروس نے فراہم کرنا ہے، درخواست کے فیصلے تک نتائج جاری نہ کیے جائیں۔ ایم ڈی کیٹ کے جوابات کی شیٹ فراہم کی گئی لیکن سوال نامہ نہیں دیا گیا۔ سوال نامہ کے بغیر سوالات کی جانچ ممکن نہیں ہے۔ ایم ڈی کیٹ میں غلطی یا سلیبس سے باہر کے سوالات کی موجودگی ممکن ہے، پنجاب، کے پی میں ایم ڈی کیٹ امیدواروں کو جوابات کی شیٹ کے ساتھ سوالنامے کی کاپی فراہم کی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی سوالنامہ جاری کرنے کا حکم دیا ہوا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل