Tuesday, February 04, 2025
 

چیمپئینز ٹرافی؛ بابراعظم کی اوپننگ! پاکستانی پناہ مانگنے لگے، مگر کیوں؟

 



آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ پر سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے، قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے ایک مرتبہ پھر بابراعظم سے اوپننگ کروانے کی مخالفت کردی۔ ایونٹ میں بطور دفاعی چیمپئین داخل ہونیوالی پاکستانی ٹیم کے اسکواڈ پر تشویش تاحال برقرار ہے، آل راؤنڈر فہیم اشرف، اوپننگ میں فخر زمان کیساتھ بابراعظم کی شمولیت اور ایک اسپنر منتخب کرنے پر 15 رکنی ٹیم زیر بحث ہے۔ سابق کرکٹر باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر اوپننگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بابراعظم اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں تو وہ کہیں گے کہ انھوں نے پاکستان قربانی دی لیکن اگر ناکام ہوئے تو سیدھا جواز ہوگا زبردستی اوپن کروایا گیا۔ مزید پڑھیں: "بالنگ اوسط 100 کی اور بیٹنگ اوسط 9 کی" کیا سلیکشن ہے ایونٹ کے میزبان ملک پاکستان نے سب سے آخر میں اپنے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ اوپنر صائم ایوب کی انجری اور کچھ کھلاڑیوں کا کم بیک تھا۔ پاکستانی اسکواڈ کا اعلان ہونے کے بعد کئی کھلاڑیوں کے انتخاب پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، ان سب سے پہلا فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کا ہے، بعدازاں فخر زمان کے کیساتھ اوپن کرنے بڑا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کون کتنے عرصے بعد ٹیم میں واپس آیا؟ دوسری جانب لیجنڈری کرکٹر و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی فہیم اشرف کی سلیکشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں 'آؤٹ آف بلیو' قرار دیا تھا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کا 3 ٹیمیں بنانے کا فیصلہ فرنچائز کی پریس کانفرنس میں آل راؤنڈر کی اسکواڈ میں واپسی پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ابتدائی 20 میچز میں اسکی بالنگ اوسط 100 کی ہے اور بیٹنگ اوسط محض 9 کی، اب آگے کیا کہہ سکتے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل