Loading
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو لکھ خط پر ان کی طرف سے کوئی رد عمل آتا ہے تو اس کا خیر مقدم کریں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے ایک میٹنگ ہوئی تھی جو امن و عامہ پر تھی، اس کے سوا کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا انہوں نے آرمی چیف کو خط لکھا، میں نے اب تک یہ خط پڑھا یا دیکھا نہیں ، بانی پی ٹی آئی نے خط کے مندرجات خود پڑھ کر سنائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کی طرف سے خط پر رسپانس آتا ہےتو ہم خیرمقدم کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل