Tuesday, February 04, 2025
 

بھارتی اداکارہ کی شکایت : یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد

 



بھارتی اداکارہ نے اپنے سابق دوست اداکار راج ترن کے خلاف چیٹنگ اور دیگر مقدمات درج کرائے تھے، جس کے سلسلے میں پولیس نے اس کیس کی تفتیش شروع کی تھی۔  اب کیس میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ متاثرہ اداکارہ کے ثبوتوں کی بنیاد پر پولیس نے ایک یوٹیوبر "مستان سائی" کو گرفتار کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، مستان سائی نے لڑکیوں کی نجی اور نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کیں اور انہیں بلیک میل کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔  اس کے پاس سے 300 سے زائد خواتین کی خفیہ ویڈیوز برآمد ہوئیں ہیں۔ یوٹیوبر نہ صرف لڑکیوں سے محبت اور شادی کے دعوے کرتا تھا بلکہ سابقاً منشیات کے کیس میں بھی گرفتار ہو چکا ہے۔بھارتی پولیس نے متاثرہ خواتین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے تجربات سامنے لائیں اور مقدمہ درج کرائیں تاکہ اس طرح کے جرائم کی روک تھام کی جا سکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل