Tuesday, February 04, 2025
 

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی

 



آئی سی سی  چیمپیئنز ٹرافی سے قبل ہونے والی سہ ملکی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت منگل سے شروع ہوگئی،پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے آن لائن ٹکٹ بھی فروخت کے لیے پیش کر دیے گئے۔  کراچی میں ٹی سی ایس کے مقررہ مراکز پرٹکٹ حاصل کرنے والوں کی بڑی تعداد نے رجوع کیا، سیریز کا تیسرا میچ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 12 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ 14 فروری کو فائنل کا انعقاد طے ہے۔   ایک شناختی کارڈ پر10 ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں،ان میچزمیں بالترتیب شرح ٹکٹ جنرل 350 اور 5 سو روپے، فرسٹ کلاس 750 اور ایک ہزار، پریمیم ایک ہزار اور 15سو، وی آئی پی 15سو اور 2 ہزار، وی وی آئی پی4 ہزار اور 5 ہزار جبکہ گیلری کے لیے 5 ہزار اور 6 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل