Loading
چین نے ٹرمپ کے 10 فیصد ٹیکس کے جواب میں امریکی درآمدی مصنوعات پر 15 فیصد تک ٹیرف عائد کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی جانب سے امریکا کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں مقدمہ دائر کرنے کے اعلان بعد ایک اور اقدام بھی سامنے آگیا۔ چین کی وزارت خزانہ نے بتایا کہ امریکا سے چین آنے والی اشیا پر 10 فروری سے نیا ٹیکس وصول کیا جائے گا جو 10 سے 15 فیصد ہوگا۔ چینی وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق امریکا سے درآمد ہونے والے کوئلے اور گیس مصنوعات پر 15 فیصد لیوی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا سے درآمد شدہ خام تیل اور آٹوز مصنوعات پر بھی 10 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ امریکی صدر نے چین، کینیڈا اور میکسیکو پر 15 فیصد تک ٹیرف عائد کیا تھا۔ جوابی ٹیکس پر ٹرمپ انتظامیہ نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیکس نفاذ کو ایک ماہ کے لیے مؤخر کردیا تھا۔ جس پر کینیڈا اور میکسیکو نے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ چین کی جانب سے ٹیکس عائد کرنے کے اعلان کے بعد اب امید کی جا رہی ہے کہ ٹرمپ حکومت چین پر عائد ٹیکس بھی مؤخر کردے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل