Loading
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ حال ہی میں نادیہ افگن نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔ میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اگر انہیں بھارتی فلم میں کام کرنے کی آفر آئے تو کیا وہ قبول کریں گی؟ نادیہ نے جواب دیا: "بالکل، میں ایک اداکارہ ہوں اور آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ اگر کوئی اچھا کردار ملا تو میں ضرور کام کروں گی۔" نادیہ افگن نے کہا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں، تاہم بھارت میں اور بھی کئی باصلاحیت فنکار موجود ہیں جو بہترین کام کر رہے ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بھارتی پنجابی فلموں میں کام کرنے کی کئی بار آفرز آ چکی ہیں، لیکن مصروفیت اور خاندانی وجوہات کے باعث وہ پیشکش قبول نہ کر سکیں۔نادیہ افگن نے مزید کہا کہ انہیں بھارتی اداکارہ سونم باجوہ بہت پسند ہیں، جو ہمیشہ محبت اور عزت دیتی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل