Loading
بالی وڈ کی کئی فلمیں بے شمار ایوارڈز جیت چکی ہیں، لیکن 2018 میں ریلیز ہونے والی ’پدماوت‘ نے تاریخ رقم کر دی اور اس فلم نے 44 ایوارڈز اپنے نام کیے اور دنیا بھر میں 572 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں دیپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ مرکزی کرداروں میں نظر آئے۔ فلم میں رنویر سنگھ نے مسلم حکمران علاؤ الدین خلجی کا کردار ادا کیا، جبکہ شاہد کپور مہاراول رتن سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے رانی پدماوتی کا کردار نبھایا۔ فلم کی کہانی نے ناظرین کو جذباتی کر دیا کیونکہ اس میں ہیرو اور ہیروئن کا انجام المناک ہوتا ہے، جبکہ ولن زندہ رہتا ہے۔ فلم کی ریلیز کے بعد یہ شائقین میں بے حد مقبول ہوئی اور باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا۔ رنویر سنگھ کو ان کی شاندار اداکاری پر بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا، جبکہ سنجے لیلا بھنسالی نے بہترین میوزک کا نیشنل ایوارڈ جیتا۔ فلم کو IMDb پر 7.1 ریٹنگ ملی اور یہ ایمیزون پرائم ویڈیو پر دستیاب ہے۔ فلم نے بھارت میں 387.37 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جبکہ عالمی سطح پر اس کی 571.98 کروڑ روپے کی کمائی نے اسے 2018 کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنا دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل