Tuesday, February 04, 2025
 

کراچی: مختلف واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت دو افراد جاں بحق

 



شہر میں کرنٹ لگنے اور ٹرین کی ٹکر سے سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملیر 15 پنجابی سوداگراں سوسائٹی عمر مسجد کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ سلیم کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔ دریں اثناء ڈرگ روڈ اسٹیشن کے علاقے اسٹار گیٹ موریا خان گوٹھ کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ عظمت خان کے نام سے کی گئی جو کہ سیکیورٹی گارڈ اور یونیفارم بھی پہنا ہوا تھا۔ تاہم، اس حوالے سے ڈرگ روڈ ریلوے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل