Loading
سویڈن کے شہر اوبیرو میں ایک اسکول میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کی پولیس نے بتایا کہ بالغوں کے تعلیمی مرکز میں فائرنگ ہوئی جہاں 10 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جو سویڈن کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے اور وزیراعظم نے ملک کے سوگوار دن قرار دے دیا۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آور بھی بظاہر ہلاک ہونے والے افراد میں شامل ہے اور اسکول میں مزید متاثرین کی تلاش کے لیے کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملہ آور اس واقعے کے پیچھے کیا مقاصد تھے۔ مقامی پولیس چیف روبرٹو ایڈ فوریسٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں اب تک 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے اور حتمی تعداد نہیں بتاسکتے کیونکہ واقعہ بہت بڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا ماننا ہے کہ مسلح شخص اکیلا تھا اور وہ موجودہ دہشت گردی کی لہر سےمتاثر تھا اور مبینہ مسلح شخص کے حوالے سے ماضی میں پولیس کے پاس کوئی معلومات نہیں تھیں۔ پولیس چیف نے کہا کہ ہمارے سامنے ایک بہت بڑا حادثہ پیش آیا ہے اور ہم اسکول میں تلاش کا کام کر رہے ہیں، ہم تفتیش کے لیے کئی اقدامات کرتے ہیں، جس میں سہولت کاروں کی پروفائل بنانا اور عینی شاہدین کا انٹرویو بھی شامل ہے۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ انہوں نے قتل، آتشیں اسلحے کا استعمال اور بدترین اسلحے کے جرم کے تحت تفتیش شروع کردی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ سویڈن کے شہر اوربیرو میں ریسبرگسکا اسکول میں پیش آیاجہاں ایسے طلبہ موجود تھے جنہوں نے اپنی معمول کی تعلیم مکمل نہیں کی تھی یا اعلیٰ تعلیم کے لیے وہ کوالیفائی نہیں کرسکتے تھے۔ سویڈن کے وزیراعظم اولگ کرسٹیرسن نے بتایا کہ یہ پورےسویڈن کے لیے انتہائی دردناک دن ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل