Loading
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان کی بہترین حکمت عملی اور دن رات محنت و لگن کے بعد واٹر کارپوریشن نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ادارے کی ماہانہ آمدنی میں ریکارڈ اضافہ کرلیا جس کے بعد واٹر کارپوریشن کی ماہانہ آمدنی 2 بلین سے تجاوز کرگئی جو واٹر کارپوریشن کی تاریخ میں ایک ریکارڈ اضافہ ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق واٹر کارپوریشن میں جدید اصلاحات اور تمام افسران و ملازمین کی بہترین کارکردگی اور انتظامیہ کی بہتر حکمت عملی کے باعث قلیل مدت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ریکارڈ آمدنی کرنے پر ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان سمیت تمام افسران و ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ واٹر کارپوریشن کے مالی استحکام کی طرف ایک بہت بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے کیونکہ آمدنی بہتر ہونے کا فائدہ نہ صرف ادارے کو ہوگا بلکہ ملازمین سمیت شہریوں کو بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا ادارے کی آمدنی بہتر ہوگی تو شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے اور جاری تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جا سکتا ہے انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں واٹر کارپوریشن کی آمدنی مزید بڑھانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے اور ہم سب مل کر واٹر کارپوریشن کو ایک مثالی ادارہ بنانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جبک صارفین سے درخواست ہے کہ وہ اپنے ماہانہ بلز اور بقایاجات بروقت جمع کروائیں تاکہ انہیں فراہمی و نکاسی آب کی مزید بہتر سہولیات فراہم کی جا سکے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل