Loading
کراچی کے نوجوان کی محبت میں مبتلا ہوکر پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون کو ایک لاکھ روپے مل گئے۔ 19 سالہ نوجوان ندال احمد میمن کے ساتھ شادی کی غرض سے پاکستان آنے والی اونیجاہ اینڈریو رابنسن نے واپس امریکا جانے میں سہولت کے لیے ایک لاکھ ڈالر کا مطالبہ کیا تھا۔ انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی خاتون موصول ہونے والی رقم گن رہی ہیں اور ساتھ کھڑا شخص تصدیق کے لیے ویڈیو بنا رہا ہے۔البتہ، یہ بات سامنے نہیں آ سکی ہے کہ یہ رقم ان کو کس نے دی ہے۔ واضح رہے 33 سالہ خاتون 11 اکتوبر کو 2024 کو ندال احمد میمن سے شادی کی غرض سے کراچی پہنچی تھیں۔ تاہم، ندال احمد کے خاندان نے اس شادی سے انکار کر دیا تھا۔ غیر سرکاری اداروں کی جانب سے مدد کی یقین دہانی (واپسی کا ٹکٹ اور مالی مدد) کے باوجود اونیجا نے واپس جانے سے انکار کیا اور ندال احمد کے گھر کے باہر ڈیرہ جما لیا۔ چھیپا ویلفیئر کے آفس کے باہر ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں خاتون نے حکومت سے ایک لاکھ ڈالر کا مطالبی کیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل