Loading
مشہور امریکی ریپر کانیے ویسٹ ایک بار پھر تنازعات کی زد میں آ گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، انہوں نے اپنی اہلیہ بیانکا سینسوری کو 2025 گریمی ایوارڈز میں انتہائی بولڈ لباس پہننے پر مجبور کیا، جس کا مقصد میڈیا میں شہ سرخیاں بٹورنا تھا۔ معروف ویب سائٹ RadarOnline کی رپورٹ کے مطابق، کانیے ویسٹ اپنی اہلیہ کے لباس کا انتخاب خود کر رہے ہیں اور ان کی ڈریسنگ کو "تشہیر کا ہتھیار" بنا رہے ہیں۔ ایک قریبی ذریعے کا کہنا ہے کہ یہ رویہ "افسوسناک" ہے، کیونکہ وہ اپنی بیوی کو محض "برانڈ پروموشن" کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ مزید تشویش اس وقت پیدا ہوئی جب ایک ماہر نے دعویٰ کیا کہ ریڈ کارپٹ پر کانیے ویسٹ نے بیانکا کو "تماشہ کرنے" کی ہدایت دی۔ اس کے بعد، دونوں کو تقریب سے ہٹا دیا گیا، جس سے مزید قیاس آرائیاں جنم لینے لگیں کہ ان کی موجودگی کو ناپسندیدہ سمجھا گیا تھا۔ کانیے ویسٹ پہلے ہی یہودی مخالف بیانات کے باعث کئی برانڈ ڈیلز سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، لیکن ان کا کہنا ہے کہ ان کی موسیقی اور Yeezy برانڈ اب بھی مالی طور پر انہیں مستحکم رکھے ہوئے ہے۔ تاہم، ناقدین کا ماننا ہے کہ ان کے حالیہ اقدامات ان کی ساکھ اور بیانکا سینسوری کی ذہنی صحت پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل