Loading
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے پارٹی میں تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں 26ویں آئینی ترمیم کے لیے 75کروڑ روپے دینے کی پیش کش کی گئی تھی مگر میں نے انکار کردیا۔ صوابی میں 8 فروری کو یوم سیاہ کے لیے منعقدہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ریاستی جبر جو میرے ساتھ ہوا معاف کرنے کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ورکر تھکتا نہیں ہے، 1996 سے پاکستان تحریک انصاف میں ہوں ایسا جذبہ کبھی نہیں دیکھا، یہ پارٹی ہماری ہے اور مجھ جیسے مڈل کلاس لوگ اوپر آتے ہیں، پی تی آئی کا ورکر سیاسی ورکر ہے نوکر نہیں، جو اپنا لگاتا ہے اور اپنا کھاتا ہے، کسی کا غلام نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر جماعتوں کو جاگیر بنا دیا گیا ہے، روایتی برادری، حلقہ سب ختم ہوگیا، جس پر عمران خان کا ہاتھ ہوگا وہی جیتے گا، اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو اسی سے مسئلہ ہے لیکن ہم مزاحمت کریں گے۔ جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کا حق ہے جس کو چاہیں ووٹ دیں، 26ویں آئینی ترمیم کے لیے میرے پاس 75کروڑ روپے لائے گئے تھے۔ صوبائی صدر پی ٹی آئی نے کارکنوں سے کہا کہ یہ ملک میرا ہے، اس کا کوئی دعویدار نہیں، میں اس کا دعویدار ہوں، میں گدھے اور گھوڑے کو ایک ساتھ نہیں رکھوں گا، جو ڈیلیور کرےگا وہ پارٹی میں ہوگا، میں ہر قربانی کے لیے تیار ہوں، آپ کی وجہ سے میں مضبوط ہوں اور میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل