Thursday, February 06, 2025
 

ٹرانس جینڈرز اب خواتین کے کھیلوں میں حصہ نہیں لیں گے؛ ٹرمپ نے دستخط کردیے

 



امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خواجہ سراؤں کو خواتین کے کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لینے سے روکنے کے حکم نامے پر دستخط کردیئے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انتخابی وعدوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایک اور حکم نامے پر دستخط کردیئے۔ اس حکم نامے کے تحت تبدیلیٔ جنس کا آپریشن کروانے کے بعد لڑکی بن جانے والوں پر خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی ہوگی۔ علاوہ ازیں ان ٹرانس جینڈرز کو تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر خواتین کے لیے مخصوص لاکرز بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔   ڈونلڈ ٹرمپ کے اس صدارتی حکم نامے پر عمل درآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے وفاقی حکومت کے دیئے جانے والے فنڈز روک دیئے جائیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کھیل کے میدان میں ان ٹرانس جینڈرز مردوں کو خواتین کا حق مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس حکم نامے پر ملا رجحان سامنے آ رہا ہے۔ اس حکم نامے کی حمایت کرنے والے بھی کثیر تعداد میں ہے تو تنقید کرنے والوں کی بھی کمی نہیں۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں فتح کی ایک وجہ ٹرانس جینڈرز اور تارکین وطن کے حوالے سے قانون سازی کرنے کے وعدے بھی تھے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل