Loading
لاہور میں پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر 6 خواتین سمیت 12 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق لاہور میں چوکی ہلوکی پولیس نے 6 خواتین سمیت 12 ملزمان کو ویلنشیاء ٹاؤن لاہوری ہوٹل میں پارٹی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزمان میں بلاول، فیضان،صارم، قاسم ، زین، کرن، رمشاء، پاکیزہ، اقصٰی،حنا، مریم، فاطمہ شامل ہیں۔ ملزمان سے حقہ، اسپیکر، شیشہ فلیورز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے موثر کارروائیاں جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل