Loading
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ون ڈے کے سرفہرست بلے باز بابر اعظم کا موبائل فون کھو گیا ہے۔ بابر اعظم نے اپنا موبائل کھو یا چوری ہوجانے کی اطلاع سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری کی صورت میں شیئر کی۔ انہوں نے مداحوں کو اپنے ساتھ پیش آئی پریشانی کے حوالے سے بتایا کہ ’میرا موبائل فون کھو گیا جس کے بعد سارے رابطے کے نمبر بھی چلے گئے ہیں‘۔ بابر نے کہا کہ وہ موبائل فون اور نمبرز مل جانے کی صورت میں وہ دوبارہ رابطہ کرلیں گے۔ بابر اعظم کے مداحوں نے موبائل فون کھو جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جلد موبائل مل جانے کی دعا کی اور بلے باز کے ساتھ ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بابر اعظم کا موبائل فون کہاں سے کھویا ہے کیونکہ انہوں نے کسی بھی مقام کا تذکرہ نہیں کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل