Loading
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کے حوالے سے اعلیٰ حکام کی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے برطانیہ پہنچ گئی۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے دو اعلیٰ حکام فلائٹ آپریشن کے انتظامات کا جائزہ لینے برطانیہ پہنچ گئے، پی آئی اے کی ٹیم چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق کی سربراہی میں برطانیہ پہنچی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے حکام لندن، مانچسٹر اور برمنگھم میں انتظامات کا جائزہ لیں گے اور پی آئی اے انتظامیہ نے برطانیہ سےاجازت ملتے ہی آئندہ ماہ مارچ سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کا آپریشن شروع کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کا پلان فائنل کر لیا اور انتظامیہ لندن، برمنگھم اور مانچسٹر اسٹیشنز پر مسافروں کو کھانے کے حوالے سےکیٹرنگ سروس کے لیے پہلے ہی ٹینڈر جاری کرچکی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل