Thursday, February 06, 2025
 

حماس کیخلاف آپریشن کرنے والے اسرائیلی فوجیوں پر بھاری کرین گرگئی؛ 2 ہلاک اور 8 زخمی

 



غزہ میں حماس کے خلاف ملٹری آپریشن کرنے والے اسرائیلی فوجیوں پر بھاری کرین گر گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں کرین گرنے کے واقعے میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کرین گرنے کے واقعے میں 8 دیگر اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے ایک بیت حنان سے تعلق رکھنے والے گولانی بریگیڈ کی 51 ویں بٹالین کے 21 سالہ نداو کوہن ہیں۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں بغیر کوئی وجہ بتائے کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دوسری فوجی کی شناخت بعد میں ظاہر کی جائے گئی۔ واقعے کے کئی گھنٹوں بعد ہلاک ہونے والے دوسرے فوجی شناخت اسٹاف سرجنٹ 20 سالہ رافیل بن عمی کے نام ہوئی جو ایلات کا رہائشی اور گولانی بریگیڈ کی 51 ویں بٹالین کا حصہ تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں اس واقعے میں دہشت گردین کے عنصر کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ تیز ہواؤں کے جھکڑ کے باعث کرین فوجیوں پر گر گئی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل