Loading
پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم نامے کو ہوا میں اڑا دیا اور ہمیں جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور آفس کو شام 5 بجے تک پی ٹی آئی کو 8 فروری کے جلسہ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پانچ بجے کا وقت دیا گیا تھا جلسے کی اجازت ملے گی یا نہیں تاحال فیصلہ نا ہو سکا۔ پی ٹی آئی پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم 4 بجے سے ڈی سی آفس میں موجود ہے، ڈی سی آفس میں درخواست 29 جنوری کی دے ہوئی ہے لیکن کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان جلسہ؛ ڈپٹی کمشنر کو درخواست پر آج ہی فیصلہ کرنے کا حکم انہوں نے کہا کہ ڈی سی کی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے ساتھ ملاقات ہونے کے باوجود بھی انتظامیہ نے تاحال اجازت نہیں دےرہی، انتظامیہ مسلسل ٹال مٹول کر رہی ہے ہم اب اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ اُدھر ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سمیت دیگر پروگراموں کی وجہ سے پی ٹی آئی کو 8 فروری کے جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل