Thursday, February 06, 2025
 

بھارتی فوج کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ؛ خوفناک آگ بھڑک اُٹھی

 



بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی فضائیہ کے دو تجربہ کار پائلٹس نے میراج 2000 لڑاکا طیارے پر معمول کی تربیتی پرواز بھری تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں کے کھیت میں گر گیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ میراج 2000 جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ جس جگہ طیارہ گرا وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں دو تجربہ کار پائلٹس موجود تھے جو طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں پائلٹس نے پیراشوٹس کی مدد سے چھلانگ لگائی تاہم ناہموار زمین پرگرنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئے۔ بھارتی فضائیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔  بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تباہ ہونے والا لڑاکا طیارہ میراج 2000 تھا جو بالا کوٹ کے 2019 سمیت کئی اہم آپریشن میں استعمال ہوا تھا۔ خیال رہے کہ فروری 2019 میں بھارت نے دعویٰ کیا تھا اس کے لڑاکا طیارے نے پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں ایک مدرسے پر بمباری کی ہے۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس حملے میں مدرسے میں موجود ایک ٹریننگ سینٹر کو تباہ کردیا گیا تھا۔ تاہم بھارت اپنے اس دعوے کے ثبوت پیش نہیں کرسکا تھا اور عالمی تحقیقاتی اداروں نے بھی اس دعوے کو مسترد کردیا تھا۔   

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل