Thursday, February 06, 2025
 

 وفاقی حکومت کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری کو یوم سوگ کا اعلان

 



وفاقی حکومت نے اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری کو یوم سوگ کا اعلان کر دیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پرنس کریم آغا خان انتقال پر یوم سوگ کے سلسلے میں 8 فروری کو ملک بھر میں قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔ خیال رہے کہ اسماعیلی کمیونتی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں 4 فروری کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کر گئے تھے۔ اسماعیلی امامت دیوان کے اعلامیے میں کہا گی اہے کہ پرنس کریم آغا خان چہارم کی نماز جنازہ 8 فروری 2025 کو صبح 11 بجے لزبن میں اسماعیلی سینٹر میں ادا کی جائے گی اور 9 فروری کو اسوان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال کے بعد ان کے صاحبزادے پرنس رحیم آغا خان پنجم کو روایت کے مطابق  اسماعیلی کمیونٹی کا روحانی پیشوا مقرر کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اسماعیلی کمیونٹی کی جانب سے 11 فروری کو لزبن میں بیعت یا اطاعت کی تقریب ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل