Friday, February 07, 2025
 

ٹرائنگولر سیریز، جنوبی افریقا کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

 



جنوبی افریقا کی ٹیم ٹرائنگولر سیریز میں حصہ لینے کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں ہونے والی ٹرائنگولر سیریز کے لیے جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم نے لاہور میں قدم رکھ دیے ہیں۔ تیم کو سخت حفاظتی حصار میں ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرائنگولر سیریز کی تیسری ٹیم نیوزی لینڈ پہلے ہی لاہور پہنچ چکی تھی۔ ٹرائنگولر سیریز میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا شامل ہیں، پہلا میچ کل نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل