Thursday, February 06, 2025
 

ٹک ٹاکر امشا رحمان نے اپنی ویڈیو لیک کرنے والے ملزم کو معاف کردیا

 



ٹک ٹاکر امشا رحمان نے مبینہ ویڈیو لیک کیس میں گرفتار ملزم کو مشروط معافی دے دی۔  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں خاتون ٹک ٹاکر امشا رحمان کی  مبینہ ویڈیو لیک کرنے والے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔  ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدنان رسول لاڑک  نے کی، خاتون ٹک ٹاکر نے ویڈیو لیک کیس میں گرفتار ملزم عبدالعزیز کو مشروط معافی دے دی۔ ٹک ٹاکر امشا رحمان کے وکیل ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ ملزم شرمندہ ہے ،ہم ملزم کو معاف کرتے ہیں اس کی ضمانت کی مخالفت نہیں کرتے، انہوں نے کہا کہ اگر ملزم اپنے جرم پر شرمندہ ہو تو اس بات کو حکمنامے میں بھی لکھ دیا جائے۔  واضح رہے کہ امشا رحمان کی مبینہ ویڈیو لیک کیس میں ملوث ملزم کو ایف آئی اے  نے گوجرانوالہ سے گرفتارکیا تھا۔   

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل