Loading
بھارتی اداکارہ اور سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی شادی کی تقریبات میں بھرپور انداز میں شریک ہیں۔ سدھارتھ چوپڑا جلد ہی اداکارہ نیلم اپادھیائے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں اور پریانکا شادی کی تیاریوں اور تقریبات میں جوش و خروش سے حصہ لے رہی ہیں۔ ان تقریبات میں ان کی بیٹی کے ساتھ ساتھ سسرالی افراد، پال کیون جوناس اور ڈینس جوناس بھی شریک رہے۔ گزشتہ شام ممبئی میں ایک شاندار سنگیت کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں پریانکا کے شوہر اور معروف گلوکار نک جوناس نے بھی شرکت کی۔ نک جوناس 6 فروری کو بھارت پہنچے اور سنگیت تقریب میں اپنی دلکش پرفارمنس سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ تقریب کے دوران نک جوناس نے گٹار تھام کر اپنے مقبول گیت "آفٹر لائف" کو بھرپور جوش و خروش سے گایا، جبکہ ان کے والد پال کیون جوناس نے سنتھیسائزر پر دھن چھیڑتے ہوئے نک کا ساتھ دیا۔ پریانکا چوپڑا نے بھی اپنے شاندار رقص سے تقریب کو مزید یادگار بنایا، جبکہ دولہا سدھارتھ چوپڑا بھی ڈانس فلور پر جلوہ گر ہوئے۔ پریانکا نے اپنے مشہور گیتوں پر رقص کر کے محفل میں رنگ بھر دیے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل