Loading
چین کی نانجنگ یونیورسٹی کے پروفیسر ہوان زونگ کی رہنمائی میں انجام پائی دو سالہ تحقیق کا دل شکن نتیجہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق پلاسٹک ذرات گندم ، چاول ، مکئی وغیرہ کے پودوں میں ضیائی تالیف (photosynthesis) کا عمل روکتے اور ان تک مٹی سے غذائی عناصر نہیں پہنچنے دیتے جس سے پودا مر جاتا ہے۔ اس خرابی سے ان فصلوں کی پیداوار میں عالمی سطح پر 4 تا 14 فیصد کمی آ چکی ہے اور ابھی مزید کمی آئے گی کیونکہ چین، بھارت اور پاکستان کے کھیتوں میں انسانی سرگرمیوں سے پلاسٹک ذرات کی مقدار میں اضافہ جاری ہے۔ تینوں ملکوں کے لیے بْری خبر ہے کہ ان کی آبادی بڑھ رہی جبکہ زرعی پیداوار مختلف وجوہ کی بنا پر گھٹ رہی ہے، لہذا پلاسٹک کا خاتمہ ضروری ہو چکا ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو بھوک کے خوفناک عفریت سے بچایا جا سکے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل