Wednesday, March 12, 2025
 

کراچی، اے وی ایل سی سائٹ ڈویژن کا مبینہ پولیس مقابلہ، بدنام زمانہ ڈکیت ہلاک

 



شہر قائد میں اے وی ایل سی سائٹ ڈویژن نے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت عبدالواجد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق عبدالواجد بدنام زمانہ لاشاری گینگ کا سرگرم رکن تھا اور کراچی میں کاریں چھیننے، چوری کرنے سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف قتل، چوری، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں کے متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا تھا۔ یہ پولیس مقابلہ قبر والی گلی نزد حبیب چورنگی سائٹ اے کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس نے ملزم سے شارع نور جہاں کی حدود سے چوری شدہ سوزوکی ہائی روف اور 30 بور پستول برآمد کیے ہیں۔ برآمد شدہ سوزوکی ہائی روف 8 فروری 2025 کو چوری کی گئی تھی، جس کا مقدمہ الزام نمبر 12/2025 درج کیا گیا تھا۔ مزید تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ عبدالواجد کے خلاف بہاولپور میں بھی متعدد مقدمات درج ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل