Wednesday, March 12, 2025
 

برطانیہ؛ ضعیف خاتون پر نامناسب تبصرہ کسنے پر وزیر صحت عہدے سے فارغ

 



برطانیہ کے وزیرِ صحت اینڈریوگیون کو سوشل میڈیا پر ایک ضعیف خاتون سے متعلق ہتک آمیز تبصرہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر صحت اینڈریو گیون نے ایک ضعیف خاتون اپنے ایک مسئلے کو حل کرنے کا بار بار مطالبہ کر رہی تھیں۔ جس پر برطانوی وزیرِ صحت اینڈریو گیون نے سوشل میڈیا پر کمنٹ کیا کہ امید ہے، خاتون اگلے انتخابات سے قبل دنیا  میں نہیں ہوں گی۔ اس نامناسب کمنٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا جانے لگا تھا۔ عوامی دباؤ پر برطانوی وزیر صحت نے کہا کہ میں انتہائی شرمندہ ہوں اگر میرے ریمارکس سے کسی کوتکلیف پہنچی ہو تو معافی چاہتا ہوں۔ جس پر ایکشن لیتے ہوئے برطانوی حکومت نے اپنے وزیر صحت کو برطرف کردیا جب کہ ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کردی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل