Loading
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نےحوالہ ہنڈی اورغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کوگرفتارکرکےکروڑوں مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔ ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اورغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار کرلیا۔ ملزم کو چھاپہ مارکارروائی میں طارق روڈ پرواقع جیولری شاپ سےگرفتارکیا گیا، ملزم جیولری شاپ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا کام کررہا تھا، گرفتارملزم کی شناخت باسط حسین کےنام سے ہوئی۔ چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 60 لاکھ روپے اور 35 ہزارامریکی ڈالرزبرآمد ہوئے، چھاپہ مارکارروائی میں موبائل فون اورحوالہ ہنڈی سےمتعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کےحوالےسےحکام کومطمئن نہ کرسکا،چھاپہ مارکارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی،ملزم کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پرعمل میں لائی گئی،اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا، ہے، اوردیگرملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپےمارے جا رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل