Loading
کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے جس میں دو افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے فشری گیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 32 سالہ احسان کو فائرنگ کر کے زخمی کر دی جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ جبکہ بلدیہ قائمخانی کالونی میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزحمت پر 30 سالہ معین الدین کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے طبی امداد سول اسپتال لیجایا گیا۔ اتحاد ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا سچل اسکیم 33 جہانگیری ٹاؤن سوسائٹی میں فائرنگ کے واقعہ میں 20 سالہ احمد علی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔ سچل پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل