Saturday, February 22, 2025
 

کراچی؛ اینٹی کرپشن کی کارروائی، اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ گرفتار

 



اینٹی کرپشن نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل نے پولیس کے ہمراہ گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ زین العابدین کو گرفتار کرلیا۔  اسسٹنٹ کمشنر کی گرفتاری کے لیے اینٹی کرپشن کی ٹیم نوشہرو سے کراچی پہنچی تھی اور قواعد کے تحت متعلقہ تھانے میں انٹری بھی کروائی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق قانونی تقاضوں کے بعد گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔  واضح رہے کہ گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو جمعے کی دوپہر ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل