Saturday, February 22, 2025
 

خطے کی سب سے بڑی بین الاقوامی سولر نمائش کا لاہور ایکسپو سینٹر میں افتتاح

 



خطے کی سب سے بڑی بین الاقوامی سولر پاکستان نمائش کا لاہور ایکسپو سینٹر میں افتتاح کردیا گیا، نمائش 21 سے 23 فروری تک ایکسپو سینٹر لاہور میں جاری رہے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تین روزہ نمائش میں 10 ممالک کی 350 سے زائد مقامی و بین الاقوامی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں پرائیویٹ پاور انفرا اسٹرکچر بورڈ  وزارت توانائی کے ایم ڈی شاہ جہاں مرزا نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سولر پاکستان ہماری قوم کی پائیداری کی طرف سفر میں ایک اہم قدم ہے، اس طرح کی نمائش اختراعات، سرمایہ کاری اور ماحولیاتی عمل کے لیے راہ ہموار کرتی ہیں، جو پاکستان کو صاف، سبز اور اقتصادی طور پر مضبوط بناتی ہے، سولر پاکستان کا مقصد ملک میں سولر انرجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔  سی ای او فیکٹ ایگزیبیشن سلیم تنولی نے کہا کہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور اس نمائش کے ذریعے اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنے کا موقع ملے گا، سولر پاکستان نمائش غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ توانائی کی صنعت میں کارکردگی کو بڑھانے، تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں مدد فراہم کرےگی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل