Sunday, February 23, 2025
 

پشاور: گردوں اور انسانی اعضا کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتار

 



خیبرپختونخوا میں ایکسائز پولیس نے انسانی گردے فروخت کرنے کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسائز ترجمان کے مطابق پشاور میں انسانی گردے فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے ملزم کو موٹروے پر گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان  ایکسائز کے مطابق صوبائی ایپکس کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں جہاں منشیات اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف تمام ایکسائز اسکواڈز کی متعلقہ اداروں کے ساتھ باہمی تعاون اور کامیاب کاروائیاں بھی جاری ہیں۔ اعلامیے کے مطابق فیصل خورشید برکی ای ٹی او نارکوٹکس کنٹرول کے زیر نگرانی تھانہ ایکسائز کی جوائنٹ چیک پوسٹ(JCP) ایم ون پر کاروائی  انسانی اعضاء، گردے نکالنے اور بیچنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم شہزاد علی ملتان کے رہائشی محسن اور راشد کو پشاور گردے نکالنے کیلئے لایا تھا اور اُن سے 2 لاکھ 80 ہزار کے عوض دونوں افراد کے گردے بیچنے کا ریٹ طے کیا گیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق گروہ مجبور افراد کے گردے نکالنے اور اسے پونے داموں خریدنے کے کاروبار میں ملوث ہے۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے ملزم شہزاد کے موبائل سے متاثرہ افراد کی لا تعداد ویڈیوز بھی حاصل کرلی گئی ہیں گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے FIA کے حوالے کردیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل