Loading
کیتھولک عیسائیوں کے مرکز ویٹیکن کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی حالت تشویشناک ہے۔ پوپ فرانسس دمے کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ان کی حالت اب کل کے مقابلے میں زیادہ بگڑ گئی ہے۔ انہیں خون کی بوتل لگائی گئی ہے اور دونوں پھیپھڑوں میں نمونیا کا علاج جاری ہے۔ ویٹیکن کا کہنا ہے کہ پوپ کی پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے خون کی منتقلی ضروری سمجھی گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پوپ فرانسس مسلسل محتاط رہتے ہیں اور ایک کرسی پر دن گزار رہے ہیں، حالانکہ وہ کل سے زیادہ تکلیف میں ہیں۔ پوپ فرانسس نے اپنی صحت کی معلومات عوام تک پہنچانے کی ہدایت دی تھی، جس کے بعد ویٹیکن نے روزانہ کی بنیاد پر ان کی حالت کے بارے میں بیانات جاری کرنا شروع کیے ہیں۔ ایک روز قبل، پوپ کے ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ وہ ادویات کا جواب دے رہے ہیں، تاہم انہوں نے ان کی حالت کو پیچیدہ قرار دیا۔ رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ کے طور پر اپنے 12 سالہ دور میں پوپ فرانسس متعدد بار اسپتال میں داخل ہو چکے ہیں، جن میں مارچ 2023 میں بھی ایک اسپتال میں تین راتیں گزاریں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل