Monday, March 10, 2025
 

کراچی، مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 10 ڈاکو گرفتار، اسلحہ اور نقدی برآمد

 



شہر قائد میں سرسید، سکھن، کورنگی، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران 5 زخمیوں سمیت 10 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، سرسید پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر 7 کے قریب محمد شاہ قبرستان کے پاس مبینہ مقابلے کے بعد تین ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔ زخمی ملزم کی شناخت 26 سالہ عدنان سعید کے نام سے کی گئی۔ جبکہ دیگر دو ملزمان لال بخش اور محمد نذر ہیں۔ گرفتار ملزمان سے دو پستول، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ سکھن پولیس نے بھی لانڈھی بھینس کالونی میں مبینہ مقابلے کے دوران 27 سالہ امیراللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ اس سے ایک پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی۔ کورنگی پولیس نے کورنگی نمبر ڈھائی میں ایک اور مبینہ مقابلے کے دوران 23 سالہ نبیل اور 22 سالہ کاشف کو گرفتار کیا۔ ان سے ایک پستول، دو موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ شارع نورجہاں پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں تین ڈاکوؤں کو گرفتار کیا، جن میں سے ایک زخمی حالت میں تھا۔ ان سے دو پستول، موبائل فونز، نقد رقم اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے بھی صباء سینما کے قریب ایک ڈاکو نادر شاہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، جس سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل