Monday, March 10, 2025
 

ڈالر کے انٹربینک ریٹ 280روپے سے تجاوز کرگئے

 



پاکستان کو درپیش فنانشل گیپ کے مسائل، درآمدات بتدریج بڑھنے اور معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 280روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔ چین کی جانب سے 24مارچ کو واجب الادا 2ارب ڈالر کے قرضوں کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دینے اور مثبت عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 11پیسے کی کمی سے 279روپے 85پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ اور عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کی نسبت ڈالر مسلسل مضبوط ہونے جیسے عوامل کے باعث اختتامی لمحات میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 280روپے 06پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔  اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 07پیسے کے اضافے سے 281 روپے 49 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل