Loading
بھارت میں ایک شخص سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہو گیا جب اس نے ایک کمپنی کو 21 لاکھ بھارتی روپے (7 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) سالانہ تنخواہ پر جوائن کیا لیکن صرف 10 دن بعد ہی نوکری چھوڑ دی۔ حال ہی میں ایک ریڈ-اِٹ صارف نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے گریجویٹ کا ایک مضحکہ خیز واقعہ شیئر کیا جس نے کمپنی میں شمولیت کے 10 دن بعد ہی استعفیٰ دے دیا۔ صارف جو کہ سیلز کا نمائندہ ہے، نے بتایا کہ اسے ایک تازہ اکاؤنٹ ایگزیکٹو کو تربیت دینے کے لیے کہا گیا تھا۔ ٹرینی کی تنخواہ 2 لاکھ جوائننگ بونس کے ساتھ تقریباً 21 لاکھ سالانہ تھی لیکن زیادہ تنخواہ کے باوجود ٹرینی نے دو ہفتوں سے بھی کم وقت میں فرم چھوڑ دی۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ اس نے ملازمت چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا تو ملازم نے کہا کہ اسے بتایا گیا تھا کہ وہ مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں کام کرے گا لیکن اسے پہلے ایک سال کے لیے سیلز کرنے کو کہا گیا۔ لہذا وہ اس کام سے ناخوش تھا اور اس نے شمولیت کے 10 دن کے اندر چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل