Thursday, March 13, 2025
 

جعفر ایکسپریس حملے میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گرد نشان عبرت بن چکے ہیں، مریم نواز

 



وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشت گرد جنہم واصل اور عبرت کا نشان بن گئے ہیں۔ پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے بیان میں بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ آوردہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بے گناہ مسافروں اور معصوم بچوں اور عورتوں کو ڈھال بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے۔ جنہم واصل ہونے والے دہشتگرد نشان عبرت بن چکے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل