Loading
جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال کے کیس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 12 مارچ کی تاریخ مقرر کردی ۔ عدالت نے آج حاضری کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سردار تنویر الیاس کیجانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ عدالت نے ملزم کے وکیل کو فرد جرم کےلئے چالان کی کاپیاں تقسیم کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔ سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل