Loading
گال گیڈٹ نے حال ہی میں اپنے حمل کے دوران صحت سے متعلق خوف کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں لگا تھا کہ وہ مرنے والی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میزبان جمی فالن کے ساتھ ان کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ہالی ووڈ اسٹار گال گیڈٹ نے انکشاف کیا حمل کے دوران کئی دنوں تک ان کے سر میں درد رہنے لگا تھا جب انہوں نے ڈاکٹرز سے معائنہ کروایا تو ڈاکٹرز نے کہا کہ یہ شاید درد شقیقہ ہے یا ہارمون کی تبدیلی کی وجہ سے ہے۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ جب 3 ہفتوں تک درد کم نہ ہوسکا تو ان کی والدہ نے ایم آر آئی کروانے پر زور دیا اور والدہ کے اصرار پر ڈاکٹرز نے دریافت کیا کہ ان کے دماغ میں خون جم رہا ہے اور 3 بڑے کلاٹس بن گئے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Pinkvilla USA (@pinkvillausa) ونڈر ویمن اسٹار نے اس نازک لمحے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹروں نے فوری طور پر بچے کو جنم دیا اور پھر ان کے دماغ کی ہنگامی بنیادوں پر سرجری کی گئی۔ اس وقت اداکارہ کو لگا تھا کہ شاید اب وہ مر جائیں گی اور وہ کئی دنوں تک موت کے خوف میں مبتلا رہیں۔ گال گیڈٹ نے کہا کہ اگر دنیا میں کسی کے ساتھ بھی ایسا ہو رہا ہے اور کیونکہ اس نے میری کہانی سنی ہے تو فوری اس درد کی جانچ پڑتال کروائے اگر میری اس آگاہی سے کسی ایک کو بھی فائدہ ہو تو میں نے اپنا کردار ادا کردیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل