Thursday, March 13, 2025
 

منشیات سپلائی کرنے والے میاں بیوی گرفتار، کروڑوں مالیت کی چرس برآمد

 



پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرلی گئی۔   کاہنہ پولیس نے پٹرولنگ کے دوران کاچھا انٹرچینج پر مشکوک جان کر ملزمان کو روکا تو دونوں میاں بیوی کے پاس سے کروڑوں روپے مالیت کی 12 کلو چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان نے دیگر اضلاع سے منشیات منگوا کر لاہور میں سپلائی کرنے کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے ملزمان فیصل اور سلمہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ دریں اثنا لاہور میں منشیات کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ خفیہ اطلاع پر چیکنگ کے دوران منشیات فروش نعیم، عمران اور سہیل  سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے کروڑوں مالیت کی 8 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔ ملزمان نے پشاور سے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کر مختلف علاقوں میں نو جوانوں کو بیچنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل