Friday, March 14, 2025
 

کراچی میں پولیس وردی میں سحری کے وقت ڈکیتی کی واردات، ملزمان گیارہ لاکھ روپے اور ہتھیار لے گئے

 



کراچی: پولیس وردی میں ملبوس جدید ہتھیاروں سے لیس ڈاکو سحری کے وقت ٹول سے لاکھوں روپے نقدی اورہتھیار لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق میں پولیس انسپکٹراورسپاہی کی وردی پہن کرڈکیتی کی واردات میں جدید ہتھیاروں سے لیس ڈاکولاکھوں روپے نقدی اورہتھیار لے گئے۔ واردات نیشنل ہائی وے لنک روڈ پرواقع ٹول پرسحری کے وقت انجام دی گئی، جس کا مقدمہ اسٹیل ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا۔ عینی شاہد کے مطابق ایک  ڈاکو نے پولیس انسپکٹرکی شرٹ پہن رکھی تھی جبکہ واردات میں 9 ڈاکوؤں نے حصہ لیا۔ مسلح ڈکیتوں نےسیکیورٹی گارڈزوعملے کویرغمال بناکر10لاکھ روپے نقدی،مخٹلف ہتھیارلے اڑے۔ مقدمے کےاندراج کے بعد پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل