Tuesday, March 18, 2025
 

پاکستان افغان حکام کا سرحدی کشیدگی ختم کرنے اور تجارتی گزرگاہ کھولنے پر اتفاق

 



پاکستان اور افغان کے سرحدی حکام کا فائر بندی، بارڈر پر کشیدگی ختم کرنے اور دو طرفہ گزرگاہ تجارت سمیت ہرقسم کی آمد و رفت کے لیے کھولنے پر اتفاق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے جرگہ سربراہ سید جواد حسین کاظمی نے کہا ہے کہ آج کے مشترکہ جرگے میں تنازعہ کے حل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مستقل فائربندی اور طورخم تجارتی گزرگاہ ہر قسم کی آمدورفت کے لئے کھولنے پر اتفاق ہوگیا ہے، مشترکہ جرگہ نے افغان فورسز کی متنازعہ تعمیرات کو عارضی طور پر بند کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سید جواد حسین کاظمی نے کہا کہ متنازع تعمیرات بند کرنے کےلئے افغان جرگہ نے مہلت مانگی، افغان جرگہ افغان حکام کو متنازع تعمیرات بند کرنے پر اعتماد میں لے گا، متنازعہ تعمیرات کا مسئلہ جے سی سی کے آئندہ اجلاس تک ملتوی کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ جواد حسین کاظمی نے کہا کہ جوائںٹ چیمبر آف کامرس کے آئندہ اجلاس میں متنازع تعمیرات کا مستقل فیصلہ کیا جائے گا، جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے آئندہ اجلاس تک تجارتی گزرگاہ کھول دی جائے گی، جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے آئندہ اجلاس کے لئے باہمی مشاورت سے تاریخ طے پائےگا۔ انہوں نے بتایا کہ جرگہ کی افغان حکام سے ملاقات کے بعد طورخم تجارتی گزرگاہ ہر قسم آمدورفت کےلئے کھول دی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل