Tuesday, March 18, 2025
 

لکی مروت؛ 2 مغوی بازیاب، اغواکاروں سے بھاری مقدار میں سونا اور نقدی برآمد

 



لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں پولیس  نے ایک کارروائی کے دوران 2 اغوا کاروں کو گرفتار کرتے ہوئے 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔   پولیس کے مطابق گنڈی چوک پر مشکوک کار کو روکنے کا اشارہ کیا تو اس میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔ ملزمان سے 3 کلاشنکوف، 1400 گرام سونا اور  27  لاکھ روپے برآمد کر لیے  گئے۔ بازیاب کروائے گئے مغویوں کا تعلق سرگودھا سے ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل