Tuesday, March 18, 2025
 

جعفر ایکسپریس حملہ اور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق عمران خان کا بیان سامنے آگیا

 



پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کردی۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج بانی سے وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات جعفر ایکسپریس سانحہ کے بعد پہلی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے اس سانحہ پر افسوس کا اظہار اور مذمت کی ہے، دہشتگردی کی نئی لہر پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، بانی نے کہا دہشتگردی کو ایک آواز سے دبانے کی ضرورت ہے، بانی نے پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے فیصلہ کی تائید کی ہے، بانی نے کہا پی ٹی آئی چاروں صوبوں کی جماعت ہے،ستر فیصد عوام کی پارٹی ہے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ چھ ماہ میں صرف دو مرتبہ بیٹوں سے بات، پارٹی ممبران سے دو مرتبہ ملاقات نہیں کروائی۔ اس موقع پر سلمان اکرم راجا  کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا اہلیہ سمیت جیل میں رکھا ہوا ہے، اس کی مثال نہیں ملتی، بانی نے کہا یہ فسطائیت ہے، اس کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا، کھڑا رہوں گا، میں آئین قانون اور جمہوریت کے لئے کھڑا رہوں گا۔ یرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنی ہے اور اسے ختم کرنا ہے، اگر ملک کی بڑی جماعت کے لیڈر کو شامل نہیں کریں گے تو حل نہیں ڈھونڈا جا سکتا، عوام کے لیڈر کے بغیر یہ بریفنگ بے معنی یے،قوم کی ضرورت ہے کہ حل تلاش کریں۔ انہوں نے کہا کہ عجیب وغریب بات ہے کہ ملک کے بڑے لیڈر سے ملنے بھی نہیں دیا جا رہا، یہ کس قسم کی بریفنگ ہو رہی ہے، اس کو ہم نہیں مان سکتے۔ نیازاللہ نیازی نے کہا کہ بانی نے مقدمات، بچوں سے ٹیلی فونک ملاقات، کتابیں فراہم نہ کرنے، اہلیہ سے ملاقات نہ کرانے پر تحفظات کا اظہار کیا۔  انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا جتنا مرضی ظلم کرلیں، میں جھکنے والا نہیں، بانی نے کہا کوئی وکیل اپنی حیثیت میں پٹیشن دائر نہ کرے، اجازت خان صاحب دیں تو پٹیشن دائر ہو گی۔  بانی نے کہا چاروں صوبوں کی جماعت کے نیشنل لیڈر کو باہرکیسے رکھ سکتے ہیں، بانی اور ریاست پاکستان کا وجود لازم و ملزوم ہو چکا ہے، جمہوریت کی بقاء،پاکستان کی سالمیت کی بقاء بانی کو مائنس کرکے نہیں ہو سکتی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل