Monday, March 17, 2025
 

کراچی: خودسوزی کے دوران جھلس کا زخمی ہونے والا شخص جاں بحق

 



ملیر میں خود سوزی کے دوران جھلس کر شدید زخمی ہونے والا شخص دوران جان کی بازی ہار گیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او ملیر سٹی فراست شاہ نے بتایا کہ واقعہ کھوکھرا پار 5 نمبر چمن کالونی میں پیر کی صبح ایک گھر کے باہر پیش آیا جس میں ایک شخص نے خود کو آگ لگا کر خود سوزی کی تھی۔تاہم، وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا اور اسے انتہائی تشویشناک حالت میں سول اسپتال برنس وارڈ لیجایا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 30 سالہ اقبال کے نام سے کی گئی جو کے نشے کا عادی تھا اور غیر شادی شدہ تھا۔تاہم پولیس اس حوالے سے مزید چھان بین کر رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل