Tuesday, March 18, 2025
 

ہوٹل میں بلاکر سابقہ اہلیہ کو بے دردی سے قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

 



ٹیپو سلطان کے علاقے میں واقع نجی ہوٹل میں سابقہ اہلیہ کو قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی جمشید عمیر کے مطابق ملزم عادل نے منصوبہ بندی کے تحت سابقہ بیوی ارم کو دھوکے سے شادی کی سالگرہ کے دن گیسٹ ہاؤس پر بلوایا تھا۔  یہ خبر بھی پڑھیں: ہوٹل سے بیوی کی برہنہ لاش برآمد، شوہر فرار؛ لیاری سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ملزم اپنے ساتھ چھری بھی گیسٹ ہاؤس لے کر گیا تھا۔ ملزم نے مقتولہ پر پہلا وار کیا تو اس نے بھاگنے کی کوشش کی، جس کے بعد ملزم نے اپنی سابقہ اہلیہ کو پکڑ کر چھری سے 13 وار کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔  ایس پی جمشید عمیر کے مطابق ملزم عادل کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔  واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو ملزم عادل نے ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں واقعے نجی ہوٹل کے کمرے میں  سابقہ اہلیہ ارم کو قتل کیا تھا۔ مقتولہ کی لاش برہنہ حالت میں ملی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل