Wednesday, March 19, 2025
 

پشاور میں گرفتار کالعدم تنظیم کے کارندے کو 14 سال قید

 



پشاور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کے کارندے کو 14 سال قید کی سزا دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کالعدم تنظیم کے گرفتار کارندے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سماعت اے ٹی سی کورٹ کے جج محمد اقبال خان نے کی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنائی۔  استغاثہ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم وحید اللہ سکنہ سربند کو سی ٹی ڈی پشاور نے گرفتار کیا تھا، ملزم کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا تھا جبکہ اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور جرم بھی ثابت ہوا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل